بھارت، القاعدہ و داعش گروپوں پر پابندی عائد

داعش جہاد کے نام پر ملکی نوجوانوں کو دہشت گردی کی جال میں پھنسانے کی کوششوں میں مصروف، بھارتی وزارت داخلہ

جمعہ 22 جون 2018 21:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی ، داعش عالمی جہاد کے نام پر ملک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی جال میں پھنسانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت داخلہ نے دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور داعش سے منسلک گروپوں پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت پابندی لگا دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 19جون کو جاری سرکاری ہدایت میں کہا گیا کہ القاعدہ ان انڈین سب کانٹیننٹ (اے کیو آئی ایس) اور داعش عالمی جہاد کے نام پر ملک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کی جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے جو قومی مفادات کے منافی ہے۔