بپتسمہ دیتے ہوئے پادری نے رونے پر بچے کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا،وڈیو وائرل

پادری کا بچے کو تھپڑ مارنا دکھ اور افسوس کا مقام ہے، والدین اور عوامی رائے

جمعہ 22 جون 2018 21:44

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بپتسمہ دیتے ہوئے پادری نے رونے پر بچے کے منہ پرتھپڑ جڑ دیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پادری کا بچے کو تھپڑ مارنا دکھ اور افسوس کا مقام ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو فوٹیج میں ایک پادری کو نومولود بچے کو بپتسمہ دیتے ہوئے اس کے رونے پر منہ پر تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یوٹیوب پر پوسٹ اس ٹویج کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاندان اپنے بچے کو بپتسمہ دلوانے کے لیے ایک پادری کے پاس لے کرآتے ہیں۔ وہ عیسائی مذہبی روایت کے مطابق بچے کو بپتسمہ(غسل مقدس) دلانے کی کوشش کرتا ہے مگر بچہ بہت زیادہ رو رہا ہے۔

(جاری ہے)

بچے کے والدین اسے چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ بچہ مسلسل رو رہا ہے۔

اس پر طیش میں آ کر پادری نے بچے کے منہ پر تھپر جڑ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج پر لوگوں نے پادری کی جانب سے بچے کو تھپڑ مارنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ آیا ایک پادری کیسے کم سن بچے کو چپ کرانے کے لیے اس کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے۔ بچے کو تھپڑ مارے جانے پر اس کے والدین بھی پریشان ہیں اور انہوں نے بھی پادری کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :