کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے کا معاملہ ، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو چھٹیوں کے بعد ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم دے دیا

جمعہ 22 جون 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بھاری ٹریفک کے داخلے کے معاملے کی سماعت جمعہ کو ہوئی ہیوی ٹریفک کے حوالے سے درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کو چھٹیوں کے بعد ایک ماہ میں درخواست نمٹانے کا حکم دے دیا،شہر میں ہیوی ٹریفک کے مکمل پابندی کے خلاف ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے کا حکم معطل ہے،میئر کراچی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے ایم سی کو کے پی ٹی نے پانچ بیس ادا کرنے ہیں جو ادا نہیں کر رہے، کے ایم سی کے پاس فنڈز ختم ہو گئے ہیں لیکن کے ایم سی کو اپنی ہی رقم نہیں دی جا رہی،بعد ازاں عدالت نے کے پی ٹی کو کے ایم سی سے بیٹھ معاملہ تین ہفتوں میں حل کرنے کا حکم دے دیا،میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی کی طرف کے ایم سی کی پانچ سو بیس ملین کی رقم بنتی ہے، کے پی ٹی انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کے ایم سی کی رقم بنتی ہے،کافی عرصے سے یہ کے پی ٹی ادا نہیں کر رہی،اس کے ایم سی کے پاس فنڈز نہیں ہیں،کے ایم سی کے پاس ملازمین کو تنخواہ سمیت الائونسز کی مد میں ادائیگی کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔

#