چیف جسٹس نے کراچی کی سڑکوں کی بندش پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ جون 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی کنٹینٹرز اور بیرئئرز کے ذریعے بندش کے معاملے کی سماعت کے موقع پر درخواست گزارعظمیٰ سعید ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم پر کئی سڑکوں سے کنٹینرز اٹھا لیے گئے ہیں،ایم اے جناح روڈ سے ملحقہ سات سڑکیں تاحال بند ہیں ،،چیف جسٹس نے سڑکوں کی بندش پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،درخواست گزار نے بتایا کہ نمائش سے امام بارگاہ شاہ خراساں جانے والی تمام سڑکیں بند ہیں ،گارڈن سے مذہبی جماعت کی عبادت گاہ جانے والی سڑک بھی بند ہے ، سڑکوں کی بندش عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، چیف جسٹس نے کھارادر میں رام پاج اور بمبئی بازار کے اطراف کی سڑکوں کی بندش پر بھی آئی جی سندھ سے جواب طلب کرلیا۔