زعیم حسین قادری کو منانے کیلئے کوششیں جاری ،ناراض رہنما فیصلے پر ڈٹ گئے

ملک احمد خان کی زعیم قادری سے ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ، بعض رہنمائوں نے ٹیلیفونک رابطے بھی کئے، ذرائع شہباز شریف وطن واپس آ چکے ہیں ہو سکتا ہے وہ ان سے رابطہ کریں ،خواجہ سلمان رفیق

جمعہ جون 21:54

زعیم حسین قادری کو منانے کیلئے کوششیں جاری ،ناراض رہنما فیصلے پر ڈٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) مسلم لیگ (ن)سے ناراض ہونے والے رہنما زعیم حسین قادری کو منانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ، سابق ترجمان ملک محمد احمد خان نے بھی زعیم قادری سے ملاقات کر کے انہیں منانے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔ ذرائع کے مطابق زعیم حسین قادری کی جانب سے قیادت کے خلاف انتہائی سخت زبان میں پریس کانفرنس کے باوجود انہیںمنانے کیلئے کوششیںجاری ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض رہنمائوں سے ان سے ٹیلیفونک رابطے کئے ہیں جبکہ ملک محمد احمد خان نے رہائشگاہ پر ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک ملاقات کرکے منانے کی کوشش کرتے رہے تاہم زعیم قادری کا موقف ہے کہ جو فیصلہ کر لیا ہے اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وطن واپس آ چکے ہیں ہو سکتا ہے وہ ان سے رابطہ کریں ۔