Live Updates

عام انتخابات میں ن لیگ کی شکست کا بگل بج چکا ہے، ملک قاسم

جمعہ 22 جون 2018 21:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئرنا ئب صدر ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ ن لیگ میں اعلان بغاوت ہوچکا ہے عام انتخابات میں ن لیگ کی شکست کا بگل بج چکا ہے اقربا ء پروری مورثی سیاست کے ڈسے بہت سے چر بے منظر عام پرآئینگے ن لیگ امیدوار دھڑے بازی اور آپس میں دست و گریبا ن ہیں راولپنڈی سے شیخ رشید نا قابل شکست اور تما م نشتیں جیت کر قائد تحریک انصاف عمران خان کو سرپرائیز دینگے اپنے بیان میں ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ 24جو ن کا میانوالی کا جلسہ سیاسی بساط پلٹ دیگا پورے ملک میں تبدیلی کی لہر چلی پڑی ہے پاکستان تحریک انصاف پورے ملک سے کلین سویپ کریگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات