راولپنڈی اور اسلام آباد، ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ جون 22:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں،، پشاور،، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ،کوہاٹ، ڈی جی خان، ساہیوال،سرگودھا، کوئٹہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا:: دیر 21،کوہاٹ 03، پنجاب:: نور پور تھل 19، ساہیوال 04، کوٹ ادو03، بلو چستان :بارکھان 07، گلگت بلتستان:بگروٹ، اسکردو02، استور اور گوپس میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت 49،سبی 48، دالبندین 46، نوکنڈی، دادو، جیک آباد، خضدار میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔