ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، شیخ محمد یوسف

جمعہ جون 22:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ماحول کو موسمیاتی تبدیلی، جگلات کی کٹائی، فضائی آلودگی اور آبادی میں بے ہنگم اضافہ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ہمیں اپنی بقا اور مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے ماحولیاتی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ستارہ ایاز نے ملک میں ماحولیات کے متعلق عام مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے راول ڈیم کی صورتحال اور اسلام آباد کے ماحول سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :