راولپنڈی میں نئے انتظامی افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 22:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) راولپنڈی میں تعینات ہونے والے انتظامی افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق راولپنڈی میں نو تعینات شدہ کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) سیف انجم نے جمعہ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ ان کے پیش رو ندیم اسلم چوہدری اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ۔

اسی طرح عمر جہا نگیر نے ڈ پٹی کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایڈ منسٹر یٹر سروسز سے تعلق ر کھنے والے عمر جہا نگیر اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گو جرا نوالہ کے عہد ے پر فا ئز تھے ۔ را ولپنڈ ی ڈ و یژن کے انتظا می و د یگر سرکاری محکموں کے افسران نے نئے ڈی سی را ولپنڈی کا خیر مقدم کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی قیا دت میں ایک نئے عزم کے ساتھ اپنی ذ مہ دا ریاں سر انجام د یں گے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس واجد ستی نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ نو تعینات چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے انہوںنے جمعہ کو بطور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے عہدے کا چارج سنبھالااس سے پہلے ایس ایس پی محمد بن اشرف ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :