عبدالرحمن کانجو کے کاغذات نامزدگی چیلنج

جمعہ 22 جون 2018 22:20

ملتان۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پی ٹی آئی نے عبدالرحمن کانجو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے رائو عمران تحصیل صدرکہروڑپکا نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ چیلنج کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے ڈبل شناختی کارڈ بنوایاہوا ہے اور سردارخان کے نام سے بینک سے قرضہ لیا ہوا ہے۔مزید یہ کہ ان کے گوشواروں میں واضح تضاد ہے۔عیدالرحمن جانجو کی تعلیمی اسناد میں بھی واضح ہیر پھیر ہے۔

متعلقہ عنوان :