انتظامیہ عدلیہ کے ساتھ مل کر پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی ، رانا گلزار احمد

جمعہ 22 جون 2018 22:20

ڈی جی خان۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ انتظامیہ عدلیہ کے ساتھ مل کر پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی ․ الیکشن کمشن کی طرف سے مقررضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایا جائے گا․ انہوںنے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ انہوںنے کہاکہ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ․ انتخابات کے غیر جانبدارانہ اور پر امن انعقاد کیلئے میرٹ پر اچھی ساکھ کے افسران تعینا ت کیے گئے ہیں ․ کمشنرنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مارکیٹو ں میں چھاپے مارے جائیں ․ ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ․ ڈیرہ ، راجن پور ، لیہ اور مظفرگڑھ اضلاع میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف بھی موثر کریک ڈاون کیا جائی․ موت کے کاروباری مراکز سیل کرنے کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ․ کمشنر نے کہاکہ ڈویژن کے حساس اور نشیبی علاقو ں میں ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے تمام ضروری و حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں ․ حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کیا جائے ․ کمشنر نے کہاکہ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈیرہ ڈویژن میں ڈینگی سے بچائو کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں․ کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاکہ عام انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس کا انعقاد کر کے اب تک کے انتظامات اور لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا اور انتظامات کو تسلی بخش پایا ․ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن عدلیہ اور انتظامیہ کے ساتھ ٹیم کے طو رپر کام کیا جائے گا جس کیلئے مثالی تعاون کا یقین دلایا گیاہے ․ چیف سیکرٹری کی ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر رانا گلزار احمد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن علی اکبر بھٹی ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیا ء اور دیگر موجود تھی․ علاوہ ازیں کمشنر کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس ملک رفیق احمد ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالجبار او ردیگر موجو دتھے ۔