عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ن لیگ کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ،پرویز ملک

جمعہ 22 جون 2018 22:27

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و سابق وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر دور میں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں خدمت کے اس تسلسل کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے،دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے , عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ لوگ مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔

پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں الیکشن مہم کے سلسلہ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت سے اس کا سربراہ جینے کا حق چھین لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی خالق نے پارلیمنٹ کے بتائے ہوئے قانون کو ختم کر دیا۔ ماضی میں سیاسی جماعتوں سے ان کی قیادت چھیننے کی کوشش کی گئی۔ ااس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔