الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 965 پولیس انسپکٹرز اور سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کی منظوری دیدی

کسی بھی افسر کو اپنے آبائی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے،الیکشن کمیشن کی ہدایت

جمعہ جون 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں 965 پولیس انسپکٹرز اور صوبہ سندھ میں 137 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان تقرریوں یا تبادلوں میں کوئی سیاسی اثر یا مداخلت نہ ہو سکے، اسی طرح کسی بھی افسر کو اپنے آبائی ضلع میں تعینات نہ کیا جائے۔