نگران حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز کے مختلف گریڈ کے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

جمعہ جون 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نگران حکومت نے جمعہ کو پاکستان ایڈمنسٹریشن سروسز (پی اے ایس) کے مختلف گریڈ کے 4افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پی اے ایس کے گریڈ 21 کے افسر امداداللہ بوسال کا تبادلہ کر کے ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اورگریڈ 20 کے افسر ظفر نصراللہ خان کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔دریں اثناء گریڈ20کی آفیسر آمنہ عمران خان کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئیں اورگریڈ 18کے افسر سید احمد فواد کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں۔