کراچی،جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں طلباء وعلماء اور عوام الناس کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ جم کا افتتاح کر دیا گیا

عالمی معیار کا فٹنس سینٹر جیم کا قومی ہیرو اورمعروف کرکیٹر یونس خان نے افتتاح کیا

جمعہ 22 جون 2018 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میںطلباء وعلماء اور عوام الناس کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ جم کا افتتاح کر دیا گیا ، جدید سہولیات اور آلات سے آراستہ عالمی معیار کا فٹنس سینٹر جیم کا قومی ہیرو اورمعروف کرکیٹر یونس خان نے افتتاح کیا۔اس موقع پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم،مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم،مولانا شاہد ڈیسائی سمیت دیگر علماء کرام سیاسی وسماجی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک عالمی ادارہ ہے جس میں طلبہ کیلئے عالمی معیار کی سہولیات بھی دی جاتی ہیں ،پاکستان کا واحد دینی ادارہ ہے جس میں 48ممالک کے طلبہ تعلیم کے حصول کیلئے آتے ہیں ، علماء وطلباء کو ہمیشہ جسمانی فٹنس کے حوالے سے شکایت ہوتی ہیں اس لیے فٹنس سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دور حاضر مختلف امراض کی سب سے بڑی وجہ ڈاکٹرز نے ورزش کا نہ ہونا بتایاہے اس لیے علم وعمل کے ساتھ جسمانی فٹنس بھی ازھد ضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ ہر دور کے حالات کے مطابق چلنے سے اسلام نے منع نہیں کیا بلکہ وقت کے ساتھ ترقی کی اسلام حوصلہ افزائی کرتاہے ، انہوں نے کہاکہ اسلام نے علم میں مضبوطی کے ساتھ جسمانی مضبوطی کی بھی ترغیب دی ہے۔

اس موقع پرمعروف کرکیٹر یونس خان نے جیم کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہاکہ مدارس علوم اسلامی کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،دینی اداروں کا جدید علوم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے اس سلسلے میں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور مفتی محمدنعیم کی کوششیں قابل تعریف ہے، جس معیار کا جیم بنوریہ نے بنایاگیا ہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتاہے کہ مدارس ہر لحاظ سے دیگر اداروں سے آگے جارہے ہیں۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم نے جیم کے بارے میں مختصر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ علمائ اور مدرسین کا کام تعلیم وتعلیم ہے جس کی وجہ سے اکثر موٹاپے یا مختلف امراض کا شکایات ہوتی ہیں اس سے بچانے کیلئے جامعہ نے اپنے طلبہ کیلئے یہ سہولت مہیا کی ہے تاکہ طلبہ کو علم میں پختگی کے ساتھ جسمانی پختگی حاصل ہوجائے۔ مولانا نعمان نعیم نے تمام مہمانوں کی تقریب آمد پر شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں فٹنس سینٹرجیم 144ٹائم کے ڈائریکٹر مولانا فرحان نعیم نے یونس خان کیلئے لائف ٹائم اعزازی ممبر شب کا بھی اعلان کیا۔#

متعلقہ عنوان :