کراچی،وفاقی اردو یونیورسٹی میں خصوصی امتحان کیلئے فارم 31جولائی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں

جمعہ 22 جون 2018 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارافضال احمد کے مطابق ایم اے، بی اے، بی کام ، اور مدارس (8سالہ تدریس) کے خصوصی امتحان کی پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2017کیلئے فارم 31جولائی2018تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے پرائیویٹ کے لئے اسلامیات، تاریخ اسلام،اٴْردو،سیاسیات، معاشیات، بین الاقوامی تعلقات، انگریزی،عربی، سندھی اور تاریخ عام کے مضامین میںجبکہ مدارس(8سالہ تدریس) کے خصوصی امتحان( بی اے لیول کے 4لازمی مضامین اسلامیات، انگریزی ،اٴْردو اور مطالعہ پاکستان) کے لئے رجسٹریشن کی جائے گی۔

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن ڈا?ن کرکے پٴْر کئے جاسکتے ہیں۔ فارم پٴْر کرکے شعبہ رجسٹریشن گلشن اقبال کیمپس یا عبدالحق کیمپس سے فیس کے اندراج کی تصدیق کروائیں اورنیشنل بینک اردو یونیورسٹی برانچ یاعسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میںرجسٹریشن فیس جمع کرانے کے بعد فارم رجسٹریشن آفس شعبہ امتحانات ایم ایس سی بلاک گلشن اقبال یا عبدالحق کیمپس میں جمع کرائیں۔رجسٹریشن کے لئے 2016-17کے کامیاب امیدوار اہل ہوں گے۔رجسٹریشن فیس 3ہزار2سو روپے مقرر کی گئی ہے۔#