افغانستان سے پاکستان پر حملہ

جمعہ جون 22:29

افغانستان سے پاکستان پر حملہ
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) شمالی وزیرستان سے متصل سرحد پارافغانستان سے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہیدہو گیا ذرائع کے شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کے علاقہ ڈنڈے کچ میں پاک افغان سرحد پر واقع بیٹنی رائفل کے چیک پوسٹ پر رات کے اندھیرے میں نامعلوم دھشت گردوں نے افغانستان کی حدود سے اسنائپر گن سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ میں موجود بیٹنی رائفل کا ایک جوان سپاہی نکاش خٹک موقع پر شہید ہوگیا ہے واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے واضح رہے کہ سرحد پار سے مداخلت کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جس میں درجنوں سیکورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔