ٹھٹھہ، پک اپ الٹنے کے نتیجے میں تین کمسن سگے بہن بھائی جاں بحق، پانچ افراد زخمی

جمعہ 22 جون 2018 22:37

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پک اپ الٹنے کے نتیجے میں تین کمسن سگے بہن بھائی جاں بحق، پانچ افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گجو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار سوزوکی پک اپ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین کمسن سگے بہن بھائی، روماشہ، کریم بخش اور امیر بخش موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ پک اپ میں سوار دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا گیا جہاں پر تین زخمیوں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد نازک حالت میں کراچی روانہ کردیا گیا، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے جوکہ درگاہ سخی جمیل شاہ داتار پر حاضری کے لیے آ رہے تھے کہ راستے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

#