صوبائی وزیر سماجی بہبود فرزانہ کریم بلوچ کامحکمہ سماجی بہبود کا اچانک دورہ

محکمے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، خواتین اور بچیوں سے انکے مسائل دریافت کئے صوبائی وزیر کا بعض ملازمین کی غیر حاضری سہولیات کی عدم فراہمی اور صفائی کے فقدان پر برہمی کااظہار ملازمین اور محکمہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ، فرزانہ کریم بلوچ کی گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر سماجی بہبود و انسانی حقوق بہبود آبادی و ترقی نسواں فرزانہ کریم بلوچ نے جمعہ کے روز محکمہ سماجی بہبود کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوںنے محکمے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کے ملازمین کا حاضری رجسٹر بھی چیک کیا جس پر بعض ملازمین کی غیر حاضری سہولیات کی عدم فراہمی اور صفائی کے فقدان پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمے کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سماجی بہبودد کھی انسانیت کی خدمت کیلئے مؤثر انداز میں اقدامات اٹھائے محکمہ کو دستیاب وسائل کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا انہوںنے کہا کہ ملازمین اور محکمہ کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں صوبائی وزیر فرزانہ کریم بلوچ نے دارالامان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوںنے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود خواتین اور بچیوں سے انکے مسائل دریافت کئے اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ دارالامان میں موجود خواتین اور بچیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کو ہنر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہماری بے سہاراخواتین معاشرے کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداکرسکیں۔

متعلقہ عنوان :