گڈانی ساحل پر پکنک منانے کیلئے آنے والے خاندان کے 7افراد گہرے سمندر میں ڈوب گئے

ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ڈوبنے والوں میں سے 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں

جمعہ جون 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بلوچستان کے گڈانی ساحل پر پکنک کیلئے آنے والے خاندان کے 7افراد گہرے سمندر میں ڈوب گئے ہیں ۔جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ڈوبنے والوں میں سے 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گڈانی ساحل پر پکنک منانے کیلئے کراچی سے آنے والے بدقسمت خاندان کے خواتین اور بچے گہرے سمندر میں ڈوب گئے جس کے بعد امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کردی آخری اطلاعات تک 4خواتین کی لاشیں نکال لی گئی تھی جبکہ بچوں کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی کوششیں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :