بلوچستان حادثات ، مچھ کے قریب سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیا، ایک شدید زخمی

ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا کے علاقے بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے ،پنجگور میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاںبحق جبکہ فیضوک میں گاڑی کی ٹکر میں 2افراد زخمی ہوگئے

جمعہ جون 22:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہارگیاہے جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیاہے ضلع پشین کے علاقے کلی کربلا کے علاقے بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جبکہ پنجگور میں کرنٹ لگنے سے ایک بچی جاںبحق جبکہ فیضوک میں گاڑی کی ٹکر میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بولان کے علاقے مچھ پل کے قریب کوئٹہ کے رہائشی موٹرسائیکل سواران امان اللہ اور سفر خان حادثے کا شکار ہوگئے جن میں سے امان اللہ جان کی بازی ہارگیاہے جبکہ سفر خان کو زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جاںبحق نوجوان کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے ادھر ضلع پشین کے کلی کربلا بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے جسے شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے اس کے علاوہ ضلع پنجگور کے چتکان براہوئی محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 10سالہ بچی ماہ زیب جان کی بازی ہارگئی ہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے دوسری جانب پنجگور کے ہی فیضوک چوک پر زمباد گاڑی کی ٹکر سے 2افراد شاکر اور سمیع اللہ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی جارہی ہے ۔