Live Updates

جیکب آبادمیں پی پی کے سابق جنرل سیکریٹری نے اپنی پوری برادری سمیت محمد میاںسومرو کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 22 جون 2018 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) جیکب آبادمیں پی پی کی ایک اوروکٹ گرگئی سابق جنرل سیکریٹری نے اپنی پوری برادری سمیت پورے ضلع میں پی ٹی آئی کے محمد میاںسومرو کے پینل کی حمایت کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں انتخابی مہم زوروشورسے جاری ہے جیکب آبادمیں مزید پی پی کی ایک اوروکٹ پی ٹی آئی نے اڑادی ہے پیپلزپارٹی کے سابق ضلع جنرل سیکریٹری حاجی عبدالستار بروہی نے اپنی برادری سمیت پورے ضلع میں پاکستان تحریک انصاف کے پینل کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پرمقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی کے این اے 196پر نامزد امیدوار محمد میاں سومرو،جیکب آباد پی ایس ون کے امیدوار اسلم ابڑو، پی ایس تھری کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو ،میر نثار خان کھوسوسمیت چیمبر آف کامرس کے احمدعلی بروہی،ثناء اللہ بروہی، گل شیر بروہی ،پروفیسر شان محمد بروہی ،سردار سجاد بلیدی،انورسومرواوربروہی برادری کی بڑی تعداد موجودتھی بروہی برادری نے پی ٹی آئی امیدوارو ں کے ہمراہ ہاتھ بلندکرکے ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات