دالبندین اور نواحی علاقے چہتر میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے

جمعہ جون 22:39

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) دالبندین اور نواحی علاقے چہتر میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل چہتر میں تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر بابدین نامی نوجوان شدید زخمی ہوا تھا جسے کوئٹہ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز چل بسادوسرے حادثے میں مشرقی بائی پاس دالبندین میں تیز رفتار موٹر سائیکل اگلا ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گیا جس کے سبب دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کی غرض سے ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا. اس سلسلے میں مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔