پنڈی گھیب ،بیٹی کے قتل کے شبہ میں سسر نے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

جمعہ 22 جون 2018 22:39

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) بیٹی کے قتل کے شبہ میں سسر نے داماد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، محبوب خان ساکن میرا شریف نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پبلک ٹراسپورٹ میں ڈرائیور کے پیشہ سے منسلک ہے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز تلہ گنگ گیا ہوا تھا کہ موبائل فون پر اطلاع دی گئی کہ اس کی بیٹی ا۔ر ۔

(جاری ہے)

زوجہ نور محمد کو میرا شریف کے ایک پرائیویٹ دواخانہ میں علاج کیلئے لے جایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی ہے جس پر میں نے اپنی اہلیہ کو بیٹی کی نعش کے پاس جانے کا کہا کیونکہ مجھے شبہ تھا کہ اس کی بیٹی طبعی موت نہیں مری اس کا خاوند نور محمد اس پر اکثر اوقات جسمانی تشدد کرتا تھا جبکہ ایک بار اس نے اس کے بال بھی کاٹ دیے تھے اور عدالت میں ہمارے درمیان کیس بھی چلتے رہے ہیں اسی رنجش کی بناء پر مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی پر تشدد کرکے یا زہر دیکر قتل کیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔