پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز قلت آ ب کے اہم مسئلے سے شروع کر دیا

انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیں گے، مفتاح اسماعیل

جمعہ جون 22:39

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتخابی مہم کا آغاز قلت آ ب کے اہم مسئلے سے شروع ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نے کے بعد حلقے کے تمام بنیادی مسائل حل کر دیں گے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز قلت آ ب کے اہم مسئلے سے شروع کردیا ہے۔

محمود آباد، اختر کالونی، منظور کالونی سے انتخابی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل این اے 244 کے عوام کے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حلقے کے بنیادی مسائل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل صاحب اپنی جیب سے خرچ کر کے کر رہے ہیں اور ساتھ ہی عوام سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی مجھے ووٹ دے نہ دے عوامی شکایات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے چھوڑ وں گا کیونکہ ہم قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

اس موقع پر صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 104 کے امیدوار رانا افتخار، ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ مہدی خان، ملک صفدر، ماسٹر محمدیوسف، نصر اللہ خان، رانا سمیع، فیصل بھائی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم اور سوشل میڈیا کے عمران بھائی بھی موجود تھے۔