نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے انڈونیشیا کے قونصل کی ملاقات

جمعہ جون 22:42

نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے انڈونیشیا کے قونصل کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پرائینا مٹو نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا دو برادر اسلامی ملک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :