متحدہ مجلس عمل صوبوں اوروفاقی سے بھرپورکامیابی حاصل کرے گی ، امام الدین عمرانی

جمعہ 22 جون 2018 22:46

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام نصیرآباد کے رہنماء امام الدین عمرانی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل صوبوں اوروفاقی سے بھرپورکامیابی حاصل کرے گی حلقہ این اے 260سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولانا عبداللہ جتک اورحلقہ پی بی 12تمبوسے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحاجی نظام الدین لہڑی مضبوط امیدواران ہیں جنہیں حلقے کی عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے 25جولائی متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کا دن ہوگا گزشتہ اقتدارمیں رہنے والوںنے عوام کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب عوام کو اپنے بہترمستقبل کیلئے متحدہ مجلس عمل کو اپناقیمتی ووٹ دینا ہوگااسی میں عوام کی فلاح وکامیابی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کامریڈامام الدین عمرانی نے کہاکہ حلقہ این اے 260سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارمولانا عبداللہ جتک اور حلقہ پی بی 11سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحاجی نظام الدین لہڑی باکردار صلاحیت کے مالک ہیں جنہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی آواز ہرپلیٹ فارم پر اٹھائی وہ عوام کے دلوں میں راج کررہے ہیں انشاء اللہ کامیابی متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکے قدم چومے گی عوام علاقے کے وسیع ترمفادات کی خاطر متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں مولانا عبداللہ جتک اورحاجی نظام الدین لہڑی کو کامیاب کریں تاکہ عوام کے دکھوں کا مداواح ہوسکے انہوںنے کہاکہ آج تحصیل تمبو کی عوام کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسرکررہی ہے جس کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں عوام کو چاہیے کہ ایسے حکمرانوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مستردکردیں ۔

متعلقہ عنوان :