جیکب آبادشہرمیںگندگی کے ڈھیر لگ گئے

سیوریج کاپانی روڈ پرجمع شہری سخت پریشان وارڈ کونسلرز غائب بلدیہ عملے نے کام کرناچھوڑدیا

جمعہ جون 22:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء)جیکب آبادشہرمیںگندگی کے ڈھیر لگ گئے سیوریج کاپانی روڈ پرجمع شہری سخت پریشان وارڈ کونسلرز غائب بلدیہ عملے نے کام کرناچھوڑدیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرکے مختلف علاقوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں شہرکی مارکیٹ مانک مل اسٹریٹ میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیںجو ایک ہفتہ سے بلدیہ عملہ صاف کرنے نہیں آیاگندگی کی وجہ سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے جبکہ اولڈ میونسپل روڈ پر سیوریج کاپانی تالاب کی صورت میں جمع ہوگیاہے جس کے باعث شہریوںکو آمدورفت میں سخت پریشانی کاسامناہے عوامی مسائل حل کرنے کے لیے وارڈ ممبران غائب ہیں کوئی پرسان حال نہیں جبکہ بلدیہ عملے نے بھی کام کرناچھوڑدیاہے شہریوں کا کہناہے کہ بلدیہ عملہ روز کچرااٹھانے کے بجائے مرضی سے آتاہے شکایات پر بھی توجہ نہیں دی جاتی کمشنر لاڑکانہ اور ڈی سی جیکب آباد نوٹس لیں۔