آصف علی زرداری پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت نہیں ہو سکا، چنگیز خان جمالی

نواز شریف دور میں ہمارے لیڈر کے اوپر بے گناہ مقدمات بنائے گئے، مخالفین ہمارے خلاف پروپگنڈے کررہے ہیں پیپلز پارٹی کے صو بائی نائب صدر کا بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب

جمعہ جون 22:49

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صو بائی نائب صدر حلقہ این اے 261کے امیدوار میر چنگیز خان جمالی حلقہ پی بی 14کے امیدوار میر حیدر خان جمالی صوبائی رہنما مارکیٹ کمیٹی کے چیر مین میر حسن خان جمالی پیپلز پارٹی ضلع جعفر آباد کے سابق صدر سید منظور احمد شاہ پیپلز یوتھ ونگ کے سابق صدر شان ثاقب ابڑو محمد اسلم مستوئی ودیگر نے شہید بے نظر بھٹو کی 65واں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جو ایک کررڑو میں عمرہ کرکے آیا ہے وہ بھی اس ملک میں تبدیلی کی بات کررہا ہے اس ملک میں تبدیلی شہد رانی اور قائد عوام شہد بھٹو نے لایا تھا انہوں نے لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے میں عوام سے آج پوچھتا ہوں کہ آپ بتائیں کوئی کرپشن کا کیس آصف علی زرداری پر کیوں ثابت نہیں ہوا نواز شریف کے دور میں ہمارے لیڈر کے اوپر بے گناہ مقدمات بنائے گئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخالفین ہمارے خلاف پروپگنڈے کررہے ہیں ہم الیکشن کے دستبرادر ہوگئے ہیں عوام کو گمراہ کرنے لئے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے ہم اپنے پارٹی کے فصیلوں کے پاپندہ ہیں وہ جو حکم دیں گئے ہم وہی کریں گئے میں اپنے اس حلقے سے منتخب ہوکر سب پہلے اوستہ محمد شہر کو میگا پروجیکٹ دوں گا پی پی غریبوں کی پارٹی ہے کاشتکار مزدو ر سب غریب ہمارے ساتھ ہیں اور اب اس حلقے کی عوام 25جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر میر حید ر علی جمالی میر چنگیز خان جمالی کو کامیاب کریں کیونکہ پی پی کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے سالگرہ کے موقع کے شہدرانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تقریب میں شہریوں پی پی کے جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جئے بھٹو کے نعرہ لگائے گئے۔