خالق آبادمنگچر،مختلف قبائل پرمشتمل زردایریا میںقائم کمیٹی کا این اے 267 پرمیرتاج محمدرند کی حمایت کااعلان

جمعہ 22 جون 2018 22:49

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مختلف قبائل پرمشتمل زردایریا میںقائم کمیٹی نے این اے 267 پرمیرتاج محمدرند کی حمایت کااعلان کیا ہے ان خیالات کااظہار کمیٹی کے صدرحاجی عبداللہ رند، نائب صدر نصیب اللہ رند نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیااس موقع پرامیدواربرائے قومی اسمبلی این اے 267 میرتاج محمدرند بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ ہم رندقبیلے کے چندطائفے ،مینگل، قلندرانی،جتوئی سمیت دیگرشامل تھے ہم نے الیکشن کے حوالے سے ایک مشترکہ اتحادقائم کیا تھا ہم نے مشترکہ طورپرقومی اسمبلی کے نشست پرمیرتاج محمدرند کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں اورانہیں کامیاب کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے اتحاد میں زردغلام جان سے مینگل برادری کے حاجی عبدالرزاق مینگل وان کے ساتھی، کیچی زئی رندسے حاجی عبداللہ رند، عبدالسلام رند، عبدالکریم رند، محمداسلم مینگل، حاجی عبدالباقی بوگلزئی لانگو، خلیل احمدحیروزئی رند، صوفی عبدالشکوررند، سعداللہ رند، بابوالیاس رند، عبدالرسول قلندرانی، آزاد خان قلندرانی، عبدالغفارقلندرانی، حبیب اللہ رندکونسلر، محمدانورجتوئی اوران کے ساتھی شامل ہے انہوںنے کہاکہ ہم نے علاقے کے بہتری اورمفادکے لیے میرتاج محمدرند کی حمایت کااعلان کرچکے ہیں اورامید ہے کہ وہ بھاری عوامی اکثریت سے کامیاب ہوکرعوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔