بیگم کلثوم نواز کی موت کی افواہیں ،شریف فیملی کا ردعمل سامنے آ گیا

لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلارہےہیں،لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر غور نہیں کرنا چاہیے،حسین نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 جون 2018 21:04

بیگم کلثوم نواز کی موت کی افواہیں ،شریف فیملی کا ردعمل سامنے آ گیا
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جون 2018ء) :بیگم کلثوم نواز کی موت کی افواہیں ،شریف فیملی کا ردعمل سامنے آ گیا۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلارہےہیں،لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر غور نہیں کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔گزشتہ روز تک کی اطلاعات کے مطابق خبر یہ تھی کہ ڈاکٹروں نے بیگم کلثوم نواز کو ہائی رسک پر قرار دے دیا ہے اور انکی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف سمیت خاندان کے اکثر افراد لندن میں موجود ہیں اور بیگم کلثوم نواز کی تیماداری میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر اپنے اور پرائے سب ہی شریف خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔اہم ترین سیاسی رہنماوں نے ہارلے کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی احوال پرسی کی ہے۔اس موقع پر کچھ حلقوں کی جانب سے اس موقع پر افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں ،بہت سے مخالفین اس بات کو ہوا دے رہے ہیں کہ بیگم کلثوم انتقال کر چکی ہیں اور شریف خاندان سیاسی وجوہات کی بنیاد پر انکی موت کو چھپائے ہوئے ہے۔

انکا یہ بھی کہنا ہے کہ شریف خاندان انکی بیماری کا بہانہ کرکے خود کو لندن میں چھپائے ہوئے ہیں اور سیاسی فوائد کے لیے بیگم کلثوم نواز کی موت کو الیکشن سے کچھ دیر پہلے ظاہر کریں گے۔تاہم ایسی افواہوں کے حوالے سے پہلی مرتبہ شریف خاندان نے ردعمل دے دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نوازکا کہنا تھا کہ میری والدہ کودل کادورہ پڑاہےاوریہ سنگین معاملہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلارہےہیں۔لوگوں کی بے بنیاد باتوں پر غور نہیں کرنا چاہیے۔اس کے بعد نوازشریف،مریم نوازاورحسین نوازہارلے اسٹریٹ اسپتال سے گھر روانہ ہو گئے۔