جامعہ کراچی ایم اے ،ڈبل ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 22 جون 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر اور امپروومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں200/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ 29 جون2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس 4100/= روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :