Live Updates

انتھنی نوید کا مخصوص نشست پر نامزد کرنے پر بلاول بھٹو سے اظہار تشکر

جمعہ جون 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) کراچی کے مینارٹی کے ایم کونسلر و ڈسٹرکٹ کونسلرز، یوسی وائس چیئرمینز، یوسی کونسلرز نے انتھنی نوید کی نامزدگی پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اظہارتشکرکیاہے، پاکستان پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ گراچی ڈویڑن کے سابق عہدیداران بشارت بھٹی، امین صدیق، اشرف سردار، جاوید یوسف، بنیامین، دلشاد یوسف، کرامت ڈھونڈھا، یونس گل، ریاست، سٹی کونسلر کرسٹوفر بھٹی، سوزین تھامس، ڈسٹرکٹ کونسلر سینٹرل زبیر گل، ڈسٹرکٹ کونسلر ویسٹ لارنس گل، وائس چیئرمین یوسی عیسیٰ نگری انور غوری، یوسی بھٹائی آباد امانت ضیاٴْ نے اپنے مشترکہ بیان میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا جس میں کراچی سے انتھنی نوید کو سندھ اسمبلی میں غیرمسلم نشست پر نامزد کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو کے اس تاریخی فیصلے پر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کراچی کے کارکنان پارٹی قیادت کے احسان مند ہیں اور تمام توانائی اپنے محبوب قائد کو وزیراعظم بنانے کیلئے وقف کردی ہیں۔
بلاول بھٹو بمقابلہ شیخ رشید سے متعلق تازہ ترین معلومات