بچوں کو پو لیو سے محفوظ بنا نے کیلئے والدین کا کردار کلیدی ہے ڈپٹی کمشنر ضلع کراچی جنو بی

جمعہ 22 جون 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور شخصیا ت کو قومی فریضہ سمجھ کر مشترکہ حکمت عملی اور مر بو ط ومستحکم بنیا دوں پر اقدامات کرنا ہو نگے ،ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر ضلع جنو بی سید صلاح الدین احمد نے جمعہ کو اپنے دفتر میں انسداد پو لیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ ایک جا ئزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر کمشنرکراچی پو لیو ٹاسک کے کو آرڈینٹر ڈاکٹرنصرت علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرضلع جنوبی (ون)محمد حسین لنڈ ،عالمی ادارہ صحت ضلع جنو بی کے ایریا کو آرڈینیٹر ڈاکٹر تقی بخاری ،عالمی ادارہ (یو نیسف )کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زیدبن عارف ،عالمی ادارہ صحت کے ڈی ایس اوڈاکٹر عبدالصمد ،ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ متعلقہ ٹائو ن ہیلتھ آفیسرز اور دیگر افسران بھی مو جو تھے ،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے مو قع پر کہاکہ بچوں کو پولیو جیسی مو ذی بیما ری سے بچانے کیلئے والدین کا کردار کلیدی اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جن کے تعاون کے بغیرپولیو کے خاتمے کے سلسلے میں سو فیصد کا میابی نا ممکن ہے ،لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیو کے قطرے پلا نے سے انکاری والدین کو آگاہی اور دیگر ذرائع کے ذریعے قائل کیا جائے انھیں پولیو کے مضر اثرات کے با رے میں بتایا جا ئے اور پولیو ڈراپ پلوانے کے فوائد بھی بتا ئے جا ئیں اس سلسلے میں متعلقہ علاقے کی معزز ، دینی اور مذہبی شخصیا ت کی خدمات بھی لی جا ئیں ،کیو نکہ والدین کو قائل کیے بغیر ہم انکا ری کے تنا سب کو ختم نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

کنٹو نمٹ کے علاقوں میں انسداد پولیومہم کے سلسلے باہمی رابطوںاور تعاون کو مزید مستحکم کیا جا ئے ،انھو ں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کیے جا نے والے کا میاب اقدامات اور کارکردگی کے حوالے سے متعلقہ عالمی اداروں اور متعلقین تک اجاگر کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر انسداد پولیو کے حوالے سے مستقل بنیا دوں پر پکٹس قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں وہ ریلوے کے متعلقہ حکام سے با ت چیت کرینگے ،اس کے علاہ انٹر سٹی بسوں کے اڈے پر بھی مستقل بنیا دو ں پر اقدامات کی ضرورت ہے ،انھو ں نے کہا کہ کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی سے بھی انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میں مشاور ت و رہنمائی کی جا ئیگی اور درپیش مشکلا ت و مسائل کے حل کیلئے ان سے درخواست کی جا ئیگی اور وہ جلد ہی اپنے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیے جا نے والے اقدامات کے با رے میں کمشنر کراچی کو تفصیلی بریفنگ بھی دینگے ۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ انسداد پو لیو مہم کے دوران کا م کرنے والی ٹیم کو ان کی شنا خت کیلئے ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول آفس کی جانب سے شناختی کا رڈ بھی جا ری کیے جا ئیں تاکہ والدین کی جا نب سے طلب کرنے پر پیش کیئے جا سکیں ،انھو ں نے کہاکہ ویکسینیٹرکی رپورٹ کی جا نچ کیلئے سپروائز ر کا ئو نٹر چیک کے نظام کو اپنا ئیں اور یقینی بنا ئیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پو لیو کے سلسلے میں نوزائدہ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :