پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک 20 جولائی سے کراچی میں تین روزہ ایکسپو منعقد کرے گی

جمعہ 22 جون 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پولٹری ڈیری اینڈ لائیو اسٹاک ایکسپو کراچی میں 20 سے 22 جولائی 2018 کو لینڈ مارک کمیونیکیشن اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقد کی جائے گی جس میں قومی اور بین القوامی شخصیات سمیت لائیو اسٹاک سے تعلق رکھنے والے صعنت کار شرکت کریں گیں جس کا مقصد دنیا میں ہونے والی ڈیری اور لائیو اسٹاک میں جددت کو پاکستان میں متعارف کرانے کے ساتھ کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہیں اس موقع پر پی پی ڈی ایل ایکسپو کے وفد نے کرگستان کے سفیر ایریک بیشمبیو سے اسلام آباد کے سفارت خانے میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ 20 سے 22 جولائی تک جاری رہنے والا یہ ایکسپو دونوں ممالک کے ڈیری سیکٹر کے لئے انتہائی اہم ثابت ہوگا جس سے سیکھنے اور سیکھانے کے عمل کو فروغ ملے گا جبکہ لینڈ مارک کی اسسٹنٹ منیجر ادیبہ نے ان کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف میں اس تقریب میں شرکت کارونگا بلکہ اپنے ملک کے ڈیری سیکٹر کے صعنت کاروں کو بھی اس پیغام سے آگاہ کرونگا۔

(جاری ہے)

تا کہ بڑی تعداد میں متعلقہ شخصیات کی شرکت یقینی بن سکے۔#