پی پی سکھر کی جانب سے بے نظیر بھٹو شہید کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 جون 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پی پی سٹی ورکرز سکھر کی جانب سے پی پی کی شہیدچئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پی پی سٹی ورکرز کے رہنما غوث بخش میرانی،لیاقت علی عباسی،ناصر عباسی ،فرحان عباسی سمیت کارکنان اور اہل محلہ ریجنٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں پی پی سٹی ورکرز سکھر کی جانب سے پی پی کی شہیدچئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں دس پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا پی پی کی شہیدچئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو ملک و قوم کی وہ عظیم بیٹی تھی جس نے اپنے والد شہید زوالفقار علی بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کر دیا جمہوریت کی بقاء کے لئے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، شہید چئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو ناصرف اپنے کارکنان سے محبت کرتی تھی بلکہ وہ پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کے حقوق کے حل کے لئے گہری سوچ رکھنے والی شخصیات تھی پی پی کا ہر ایک نظریاتی کارکنان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ انتخابات میں پی پی نا صرف سندھ میں بلکہ پورے ملک میں کلین سوئپ کریگی تقریب میں رہنماؤں اور کارکنان نے پی پی کی شہیدچئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر عہد کیا کے پی پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جا پی پی کے شہید قائدین کا عوامی خدمت کا پیغام پہنچایا جائیگا۔