سکھر کی سول سوسائٹی کا چیف جسٹس سے شہر کی تباہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 22 جون 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) سکھر میں سول سوسائٹی چیف جسٹس کی آمد پر سڑکوں پر نکل آئی, چیف جسٹس صرف سول اسپتال کا دورہ نہ کریں شہر کی تباہ حالی کا بھی نوٹس لیں, مظاہرین تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے دورہ سکھر کے موقع پر سکھر شہر کی تباہ حالی کے خلاف شہر کی سول سوسائٹی نے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرین نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے اور مطالبات درج تھے اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان کوسکھر آمد پر خوش آمدید کرتے ہیں اور ان سے اپیل بھی کرتے ہیں کہ وہ صرف سکھر کے سول اسپتال کا دورہ نہ کریں بلکہ سکھر شہر کی تباہ حالی کا بھی نوٹس لیں یہ شہر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کھنڈر بنا ہوا ہے وارث ہوتے ہوئے بھی لاوارث بنا ہوا ہے چیف جسٹس اس شہر کی تباہ حالی کا از خود نوٹس لیں اور شہرکو مسائل سے دوچار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں