پیپلز پارٹی کا ہر ایک امیدوار عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگا ، اعجاز جاکھرانی

جمعہ 22 جون 2018 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر اعجاز جھکرانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر ایک امیدوار عوام کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ٹریبونل میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی ہے جمہوریت کی بقاء کیلئے بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے کہ دور اقتدار ہو یا اقتدار نا پی پی نمائندگان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے تحت عوامی مشن پر عمل پیرا ہیں میر اعجاز جھکرانی کا مزید کہا کہنا تھا کہ مخالفین کی جانب سیت لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی ۔