پی پی امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوگی،جام مہتاب ڈھر

پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کریگی اور مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پٹریگا ، گفتگو

جمعہ جون 22:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) پی پی رہنما و سابق صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ پی پی کے خلاف مخالف جماعتوں کا اتحاد صرف انتخابات کے دنوں میں ہی نظر آتا ہے مجھے تو ایسا لگتا ہے الیکشن آتے ہی چوں چوں کا مربا بنا ہوا ہے امیدواروں کے خلاف دائر اپیلیں جھوٹی اور بے بنیاد ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ٹریبونل میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا تھا پڑتا ہے الائنس صرف انتخابات کے دنوں میں ہی کیوں بنائے جاتے ہیں پانچ سال قبل الائنس بنانے والے کہا ں تھے اس سے پہلے بھی الائنس کی پشت پناہی کس نے کی تھی سب کو معلوم ہے یہ الائنس بھی غبارے کی ہوا کی طرح ہے پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں سے کلین سوئپ کریگی اور مخالفین کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پٹریگا ۔