بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے،،میرعبدالقدوس بزنجو

بلوچستان کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو مو قع دیں انشاء اللہ بلوچستان میں تبدیلی لائیں گے ،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 جون 2018 22:56

بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے،،میرعبدالقدوس ..
حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) صوبوںکے تحفظات دور کرکے کالا باغ ڈیم بنایا جائے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرات وقت کی ضرورت ہے بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے بلوچستان کے عوام بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو مو قع دیں انشاء اللہ بلوچستان میں تبدیلی لائیں گے ،ان خیالات کا اظہار میرعبدالقدوس بزنجو‘ سابق وزیراعلی بلوچستان نے جمعہ کے روزحب میں اپنی رہائش پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہ کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے 2013 میںآواران میں ایک شخص بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں تھا آج الحمد اللہ آواران کا امن و امان بحال دیکھ کر 31امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مگر ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ آواران کے عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہے آواران میں سیاسی رونقیں بحال ہونے پر خوشی محسوس ہورہی ہے ہم نے انفرادی کاموں کے بجائے اجتماعی کاموں کو ترجیحی دی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے فائدہ اُٹھا سکیں بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے عوام کے فیصلے بلوچستان میں ہوں باپ پارٹی جام صاحب اور میری نہیں بلوچستان کے عوام کے سیاسی جماعت ہے جو انہیں ان کے حقوق ان کے دہلیز پر دلائی گئی باپ پارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے جس میں بلوچستان کے تمام قبائل کے افراد کی نمائندگی ہے پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور فاٹا کے مشکور ہیں جنہوں نے سینٹ کے الیکشنوں میں سینٹ چیئرمینی میں ہمارا ساتھ دیا سینٹ چیئرمین شپ آئینی حوالے سے بڑی اہمیت کی حامل سیٹ اور ہمیں خوشی ہے کہ بلوچستان کی نمائندگی کی یکجہتی سے کامیابی ملی مرکز میں ہمارے نمائندوں کو اہمیت نہ ملنے کی وجہ سے بلوچستان کے مسائل حل نہ ہوسکے سابقہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں بلوچستان کے لئے خاطر خواہ پروپرجیکٹ نہ مل سکا اس کے برعکس پیپلز پارٹی کے حکومت میں کچھ بہتری تھی پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں کچھ کام کیا ہے میرے دادا نے بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت تھی اور بلوچستان کے نمائندوں کو سندھ حکومت کی جانب سے حواصلہ افزائی کی گئی تھی ہمارے آخری بجٹ میں تعلیم اور صحت کو فوکس کیا تعلیم اور صحت ہی ہماری بنیادی ضرورت ہے اس لئے ہم نے تعلیم اور صحت پر فوکس رکھا اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا انشاء اللہ جس طرح ہم نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے سینٹ چیئرمین بلوچستان سے لایا ہے اسی طرح آئندہ وزیراعظم بھی بلوچستان سے لائیں گے باپ پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے حقو ق کیلئے بہتر انداز میں حاصل کریں گے ہم چاہتے ہے کہ بلوچستان کے سیاسی و سماجی قبائلی لوگ باپ پارٹی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے بلوچستان رقبہ کے لحاظ اور دنیا کے نقشہ میں اہمیت حاصل ہے اس تناظر میں اس کی اہمیت کو سمجھا جائے سیٹوں کی تعداد کو دیکھنے کے بجائے صوبے کی اہمیت کو دیکھا جائے غلط پالیسوں سے حالات بہتری کی طرف نہیں جائیں گے پہلے ملک کی بہتری کے لئے سوچیں اس کے بعد سیٹوں کو اہمیت دی جائے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زرادی کے ساتھ ڈیڑھ سال پرانی تصویر ہے آواران کے عوام کے دعائوں کی بدولت مجھے کم عمری میں بلوچستان کے عوام کی خدمت کا موقع ملا ہم نے حکومت سنبھالی تو دیکھا کہ پولیس اور لیویز کا جو کام ہے وہ ان سے نہیں لیا جارہا ہے بلکہ انہیں چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں سے وصولی پر لگادیا جیسے ہم نے ختم کروایا حب شہر کوئٹہ کے بعد بڑا شہر بن گیا اس کیلئے ہم نے حب کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے 2ارب روپے کا ماسٹر پلان دیا تاکہ حب کے بڑھتے مسائل قابو ہوسکیں کیونکہ آواران کے بعد حب شہر ہمارا دوسرا گھر ہے آواران شہر کیلئے 200واٹر اسکمیں رکھی گئی ہیں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے آواران ٹو پنجگور سٹرک بنائی جائے گی آواران میں تعلیمی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی بپلک اسکول ،ایف سی بپلک اسکول،اور کیڈٹ کالج کی بنیادی رکھی ان اداروں سے تعلیم حاصل کرکے طلباء اپنے ضلع صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے مشکلات میں بھی آواران کے ساتھ کھڑے تھے انشاء اللہ ابھی ہم آوارن کے ساتھ کھڑے رہے گے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ۔