جامعہ بنوریہ کا شاندار اقدام ، طلبہ کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ جیم قائم

اسلام نے علم وعمل کی مضبوطی کے ساتھ جسمانی مضبوطی کی بھی ترغیب دی ہے ، مفتی محمد نعیم بنوریہ جیم کاقیام قابل تعریف ، مدارس ہر لحاظ سے ترقی کررہے ہیں ، یونس خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 22 جون 2018 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ طلباء وعلماء اور عوام الناس کی سہولت کیلئے شاندار اقدام ،جدید سہولیات اور آلات سے آراستہ عالمی معیار کا فٹنس سینٹر جیم قائم۔جمعے کو قومی ہیرو اورمعروف کرکیٹر یونس خان نے جیم افتتاح کیا۔اس موقع پر رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم،مولانا سیف اللہ ربانی ، مولانا نعمان نعیم ، مولانا فرحان نعیم،مولانا شاہد ڈیسائی سمیت دیگر علماء کرام سیاسی وسماجی شخصیات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ ایک عالمی ادارہ ہے جس میںطلبہ کیلئے عالمی معیار کی سہولیات بھی دی جاتی ہیں ،پاکستان کا واحد دینی ادارہ ہے جس میں 48ممالک کے طلبہ تعلیم کے حصول کیلئے آتے ہیں ، علماء وطلباء کو ہمیشہ جسمانی فٹنس کے حوالے سے شکایت ہوتی ہیں اس لیے فٹنس سینٹر کا قیام عمل میں لایاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دور حاضر مختلف امراض کی سب سے بڑی وجہ ڈاکٹرز نے ورزش کا نہ ہونا بتایاہے اس لیے علم وعمل کے ساتھ جسمانی فٹنس بھی ازھد ضروری ہے ، انہوںنے کہاکہ ہر دور کے حالات کے مطابق چلنے سے اسلام نے منع نہیں کیا بلکہ وقت کے ساتھ ترقی کی اسلام حوصلہ افزائی کرتاہے ، انہوںنے کہاکہ اسلام نے علم میں مضبوطی کے ساتھ جسمانی مضبوطی کی بھی ترغیب دی ہے ۔

اس موقع پرمعروف کرکیٹر یونس خان نے جیم کے قیام کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے اپنی گفتگو میں کہاکہ مدارس علوم اسلامی کی ترویج واشاعت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،دینی اداروں کا جدید علوم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے اس سلسلے میں جامعہ بنوریہ عالمیہ اور مفتی محمدنعیم کی کوششیں قابل تعریف ہے، جس معیار کا جیم بنوریہ نے بنایاگیا ہے اس سے بخوبی اندازہ ہوتاہے کہ مدارس ہر لحاظ سے دیگر اداروں سے آگے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم نے جیم کے بارے میں مختصر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ علماء اور مدرسین کا کام تعلیم وتعلیم ہے جس کی وجہ سے اکثر موٹاپے یا مختلف امراض کا شکایات ہوتی ہیں اس سے بچانے کیلئے جامعہ نے اپنے طلبہ کیلئے یہ سہولت مہیا کی ہے تاکہ طلبہ کو علم میں پختگی کے ساتھ جسمانی پختگی حاصل ہوجائے ۔ مولانا نعمان نعیم نے تمام مہمانوں کی تقریب آمد پر شکریہ بھی ادا کیا، آخر میں فٹنس سینٹرجیم زٹائم کے ڈائریکٹر مولانا فرحان نعیم نے یونس خان کیلئے لائف ٹائم اعزازی ممبر شب کا بھی اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :