سانگھڑ ، گاڑی کے ٹائر سے نکل کر لگنے والے پتھر کے باعث پٹھان برادری کے دو گروپوں میں تصادم

اسلحہ کا آزادانہ استعمال، ایک شخص جاں بحق ،4 افراد زخمی ہوگئے

جمعہ جون 22:58

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سانگھڑ کے نواحی علاقے دو چک پٹھان میں گاڑی کے ٹائر سے نکل کر لگنے والے پتھر کے باعث پٹھان برادری کے دو گروپوں میں تصادم شروع ہوگیا۔ اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک جانبحق چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود چک نمبر دو میں پٹھان برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس سے 4افراد زخمی اور ایک جاں بحق ہوگیا ۔

جھگڑے کی وجہ گاڑی کے ٹائر سے نکلنے والا پتھر بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جھگڑے کے دوران اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ زخمی ہونے والوں میں شعیب عاقب علی مدثر علی اور علی گوہر شامل ہیں جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر صدیق الرحمن پٹھان وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جانبحق اور زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی جبکہ انتہائی تشویشناک حالت ہونے پر زخمی علی گوہرکو نواب شاہ منتقل کیا گیا۔ علاقے میں انتہائی کشیدگی پائی جارہی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال سانگھڑ میں بھی تعینات کی گئی تھی۔ پولیس واقعہ کی تفتیش میں مصروف ہے آخری اطلاع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہو سکا ۔