الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے تمام ایس ایچ اوز کو دوسرے اضلاع میں لگایا جائے گا ‘شہزاد اکبر

جمعہ 22 جون 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ڈی آئی جی آپریشنزشہزاد اکبر نے کہا کہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو جلد تبدیل کردیا جائے گا ،تھانوں میں ایس ایچ اوز سب انسپکٹر لگائے جائیں گے مگر لاہور کے نہیں ہونگے ،جتنے بھی ایس ایچ لگائے گئے ہیں تمام کو تبدیل کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہاکہ لاہور میں موجود ایس ایچ اوز کی مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے الزامات ہیں ا س لئے الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے ڈی ایس پی کے تبادلوں کے بعد ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جائے گااورتمام ایس ایچ اوز لاہور سے باہر جائیں گے اورا ن کی جگہ تمام ایس ایچ اوز دوسرے اضلاع سے لائے جائیں گے ۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ لاہور میں موجود تمام ایس ایچ اوز کو دوسروں اضلاع میں لگایا جائے گا ۔ لاہور کے ایس ایچ کو لاہور میں پوسٹنگ نہیں دی جائے گی یہ اقدام صاف اور شفاف الیکشن کروانے کے لئے کیا جارہا ۔