پٹ فیڈر کے علاقے گوٹھ عرض محمد بگٹی میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی

جمعہ 22 جون 2018 23:00

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) ڈیرہ بگٹی پٹ فیڈر کے علاقے گوٹھ عرض محمد بگٹی میں خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پٹ فیڈر کے علاقے گوٹھ عرض محمد بگٹی میں خاتون نے گھریلوناچاقی کی بناء پر خودکشی کرلی ،لاش کو سوئی لیکر آنیوالے متوفیہ کے شوہر اور اسکے چچا پر متوفیہ کے والد اور بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکے متوفیہ کے شوہر اور اسکے چچا کے شدید زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ متوفیہ کے بھائیوں کا موقف تھا کہ ہماری بہن نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش بھائی اپنے ساتھ لے گئے۔

متعلقہ عنوان :