بلوچستان ترقی وخوشحالی کاسہرا سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے سرہے بلوچستان میں پرانے اورمخلص کارکنوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرینگے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 سے نامزد امیدوارجنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

جمعہ 22 جون 2018 23:00

کوئٹہ۔22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 سے نامزد امیدوارجنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان ترقی وخوشحالی کاسہرا مسلم لیگ(ن ) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے سرہے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) پرانے اورمخلص کارکنوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں الیکشن میں عوام تعاون وبھروسے سے نمایاں کامیابی حاصل کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان اپنی قدرتی معدنیات اورطویل ساحل پٹی اورپاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت کافی اہمیت اختیارکرگیاہے اس لیے صوبے کی کی پائیدارترقی کیلئے عوام اپنے قیمتی ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں تاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں شروع کیے گئے میگاپروجیکٹ کو پائیہ تکمیل تک پہنچاجاسکیں ۔