دومختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی

جمعہ جون 23:00

کوئٹہ.22جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) بولان مچھ پل کے قریب تیزرفتار کاراورموٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیو یز کے مطابق جمعہ کو بولان مچھ پل کے قریب تیزرفتاری کارنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار فروز خان جا ں بحق جبکہ جمال الدین ،سفرخان شدید زخمی ہوگیا۔ لیویز کو اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر لا ش اور زخمی کوفوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے درایں اثناء خالق آ باد منگچر چوہان کراس کے قریب تیز رفتار کار نے دوسری کا ر سے ٹکرانے کے باعث دوافراد زخمی لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :