اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں ادبی تعزیتی ریفرنس 27 جون کو ہو گا

جمعہ 22 جون 2018 23:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام معروف مزاح نگار، ادیب اور دانشور مشتاق احمد یوسفی کی یاد میں ’’مشتاق احمد یوسفی قومی ادبی تعزیتی ریفرنس‘‘ 27 جون کو سہ پہر چار بجے اکادمی کے کانفرنس ہال میںمنعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

صدارت افتخار عارف کریں گے جبکہ انجینئر عامر حسن، وفاقی سیکرٹری، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر فتح محمد ملک، کشور ناہید، پروفیسر انور مسعود اور مسعود مفتی اور دیگر، مشتاق احمد یوسفی کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :