مشتاق احمد یوسفی کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا ، آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

جمعہ جون 23:07

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) آل پاکستان رائٹرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے سر پرست اعلی زبیر احمد انصاری نے ایک تعزیتی اجلاس طلب کر کے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کروائی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا، مقررین نے کہا کہ معروف مزاح نگار ادیب مشتاق احمد یوسفی مزاح نگاری کے شعبہ میں عظیم مرتبے پر فائز تھے، انہوں نے معاشرے کے تنائو کو کم کرنے کیلئے مزاح کو تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ بنایا، ان کا انداز بیاں عام قاری کے دل میں اتر جاتا، ان کی وفات مزاح نگاری کی صنف میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا، اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت ممبران کی کثیر تعد اد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :