پاکستانی ہائی کمیشن نے لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے 300سکھ زائرین کو ویزے جاری کر دیئے

جمعہ جون 23:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے 300سکھ زائرین کو ویزے جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

یہ ویزے ان سے الگ ہیں جو دیگر ممالک سے تقریبات میں شرکت کی غرض سے سکھ زائرین کو جاری کئے جاچکے ہیں۔جمعرات کو پاکستان ریلویز کی جانب سے خصوصی ٹرین کے ذریعے سکھ زائرین اٹاری سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔رواں سال اپریل میں پاکستان میں نیساکھی فیسٹیلو کیلئے بھارت سے دو ہزار سکھ زائرین کو ویزے جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :