مریم نواز این اے 125 سے حصہ لیتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ،کسی اور حلقے سے حصہ لیا تو پھر میں امیدوار ہوں گا‘ بلال یاسین

میں زعیم قادری نہیں ہوں ،اگر مجھے ٹکٹ نہ بھی دیا گیا تو بطور کارکن کام کروں گا،گفتگو/سابق وزیر ہائیرایجوکیشن رضا گیلانی بھی ناراض ہو گئے

جمعہ جون 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز انتخابات میں این اے 125 سے حصہ لیتی ہیں تو میں امیدوار نہیں ہوں گا، اگر وہ کسی اور حلقے سے حصہ لیتی ہیں تو پھر میں اپنے حلقے سے امیدوار ہوں گا، میں زعیم قادری نہیں ہوں اگر مجھے ٹکٹ نہ بھی دیا گیا تو بطور کارکن کام کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسی حلقے سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، پہلا حق میرا بنتا ہے۔

اگر قیادت نے فیصلہ کیا تو پہلا حق ان کا ہے لیکن اگر وہ اس حلقے سے انتخاب نہیں لڑتے تو پھر میں امیدوار ہوں گا۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا گیلانی بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے ۔ انہوں نے 143 میں را ئواجمل کو قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔